ابنا: تہران ميں شام کے وزير خارجہ وليد المعلم سے بات چيت کرتے ہوئے صدر احمد نژاد نے کہا کہ تحريک مزاحمت کے اگلے مورچے کي حثيت سے شام کے خلاف مغربي ملکوں اور خطے کي بعض آمر حکومتوں کي سازشوں کا مقصد اسرائيل کي جعلي حکومت کو خاتمے سے بچانا ہے-صدر احمدي نژاد نے مغربي کے جمہوري دعووں کو کذب محض قرار ديتے ہوئے کہا کہ آزادي اور انصاف کا گلا گوٹنے والي حکومتيں دوسروں سے انصاف اور آزادي کي فراہمي کا مطالبہ کيسے کر رہي ہيں-شام کے وزير خارجہ وليد المعلم نے اس موقع پر صدر بشار اسد کي جانب سے قائد انقلاب اسلامي، ايراني حکومت اور عوام کو سلام پيش کرنے کے علاوہ شام کي تازہ ترين صورتحال کے حوالے ايک رپورٹ بھي صدر احمدي نژاد کو پيش کي-شام کے وزير خارجہ اتوار کے روز ايراني حکام سے تبادلہ خيال کے لئے ايک وفد کے ہمراہ تہران پہنچے تھے- قبل ازيں انہوں نے ايران کے وزيرخارجہ علي اکبر صالحي اور قومي سلامتي کونسل کے سيکريٹري سعيد جليلي کے علاوہ اسپيکر پارليمان ڈاکٹر علي لاريجاني سے بھي ملاقات اور گفتگو کي تھي-
.......
/169